سیتامڑھی کے بالاساتھ گاﺅں میں تباہ کن سیلاب ،عوام شدید پریشان ، سرکاری امداد ندارد

سیتامڑھی(ملت ٹائمزمظفر عالم راجہ)
بہار کے سیتامڑھی ضلع میں واقع بالاساتھ گاﺅں بھی شدید سیلاب کی زدمیں ہے اور یہاں سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں،پلوں کے اوپر سے پانی بہ رہے ہیں،بالاساتھ گاﺅں سے تعلق رکھنے والے معروف اسکالر مولانا اصحاب الحق ندوی نے ملت ٹائمز سے بتایاکہ پورے بہار کے ساتھ بالاساتھ گاﺅں کی بھی صورت حال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے ،گھروں میں پانی داخل ہونے لگاہے ،سرچھپانے کیلئے کوئی خشک جگہ میسر نہیں ہورہی ہے ،انہوں نے بتایاکہ بالاساتھ بازار پانی میں ڈوب چکاہے ،پل کے اوپر چار فٹ پانی بہ رہاہے ،صورت حال انتہائی ابتر ہے ،انہوں نے یہ بھی بتایاکہ انتہائی سنگین صورت حال ہونے کے باوجود سرکار کی کوئی توجہ نہیں ہے ،ریسکیوآپریشن عملہ وہاں کہیں نظر نہیں آرہاہے ۔
واضح رہے کہ بالاساتھ سیتامڑھی کا مشہور گاﺅں ہے ،یہاں بہار کی معروف درسگاہ دارالعلوم بالاساتھ واقع ہے جس کے بانی حضرت مولانا عبد الحنان رحمة اللہ تھے ، فی الحال ان کے بیٹے قاری حفظ الرحمن اہتمام کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔