بہار میں سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے اس سے یہ پسماندہ صوبہ مزید بہت پیچھے چلا گیا ہے، صوبائی اور مرکزی حکومت نے اس معاملے پر کوئی توجہ نہیں دی ہے اور نہ اب تک سیلاب متاثرین کیلئے کچھ کیا جارہا ہے، بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کرنے والے وزیر اعلی نتیش کمار کو مودی اور امت شاہ کی ملاقات سے فرصت نہیں مل رہی ہے ۔ سوشل میڈیا پر نوجوانوں کی ہنگامہ آرائی اور ملت ٹائمز کے ذریعہ سیلاب زدہ علاقوں کی صحیح صورت حال پیش کرنے کے بعد ملی تنظیموں نے بروقت توجہ دی اور اب بڑی تعداد میں چھوٹی بڑی دسیوں تنظیمیں ریلیف کا کام کررہی ہیں ۔ایسی تمام تنظیموں کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں ۔ساتھ ہی یہ طالب علمانہ گزارش ہے کہ آپ مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلموں کو بھی اپنی ریلیف کا حصہ بنائیں ، اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے اور دل جیتنے کا یہ بہت اہم موقع ہے ۔آپ ایسے تمام کاموں کی تصویر بھی لیں، ویڈیو گرافی کریں، متاثرین کی رائے بھی لیں، ان سب کو فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر اپڈیٹ کریں نیز ملت ٹائمز کو بھی بھیجیں، اپنی بساط کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع سے دنیا تک ہم آپ کی خدمات کو پیش کریں گے، ملت ٹائمز میں کام کرنے والے تمام لوگوں کو یہ خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ سیلاب متاثرین میں ریلیف کا کام کرنے والی تمام تنظیموں کو خصوصی کوریج دیا جائے ۔ اس کے علاوہ غیر مسلموں کے درمیان ریلیف تقسیم کی ہمارے نیوز روم میں کوئی خبر آتی ہے تو اسے ملت ٹائمز کے انگلش ایڈیشن اور یوٹیوب کے ذریعہ بھی نشر کریں گے ۔
ملت ٹائمز آپ کا ہے ۔آپ کی خدمات سے دنیا کو واقف کرانا اور اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ملت تائمز کا اہم مقصد اور مشن ہے۔
شکریہ
ٹیم ملت ٹائمز
نئی دہلی
Dailymillattimes@gmail.com
Www.millattimes.com