بہار سیلاب متاثرین: جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے ذمہ داروں نے جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر پہنچ کر پانچ لاکھ نقد رقم حوالے کیا

سیمانچل اور شمالی بہار میں آئے بھیانک سیلاب نے پورے ملک کو متاثر کیا ہے ، ملک کے مختلف حصوں میں ضرورت مندوں کے لیے فنڈ کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے کارکنان بھی پوری تندہی سے جمعےۃ علماء ہند کی جانب سے راحت رسانی عمل میں اپنے حصے کی خدمت پیش کررہے ہیں۔ آج جمعےۃ علما ء صوبہ حلقہ نبی کریم، بلیماران ، ترکمان اور شاستری پار ک کے ذمہ داروں نے جمعےۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر میں امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند سے ملاقات کرکے مبلغ پانچ لاکھ نقد رقم پیش کی تا کہ بہار سیلاب متاثرین کے لیے کام میں مزید تیزی لائی جائے، اس موقع پر مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند بھی مو جود تھے ۔ حلقہ نبی کریم سے مولانا عبدالسبحان قاسمی ، حلقہ بلی ماران سے مولانا محمد ضیاء اللہ قاسمی ،حافظ رشید احمد، وسیم صدیقی، شیخ علیم الدین اسعد ی، حافظ محمد افضل ذبیح اور حلقہ شاستری پارک سے مولانا حسین احمد قاسمی اور ترکمان گیٹ سے مولانا غیاث الدین اور مولانا جاوید صدیقی ناظم اعلی جمعیۃ علماء صوبہ دہلی نے اپنے علاقے سے جمع کردہ فنڈ صدر جمعیۃ علماء ہند کے حوالے کیا ۔ ان حضرات نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے راحت کے عمل کی ستائش کی اور جمعیۃ  علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کے ذریعہ فوری طور سے متاثرہ علاقوں میں کام شروع کیے جانے کو قابل تحسین عمل قرار دیا ہے اور کہا کہ دہلی سے مزید فنڈ جمع کرکے متاثرین کی خد مت کی جائے گی ۔مولانا منصورپوری نے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعاء کرائی ۔
اس موقع پر جمعیۃ علماء صوبہ دہلی کے صدر مولانا محمد عابد قاسمی، مولانا غیور احمد قاسمی ، مولانا محمد زاہد قاسمی، قاری محمد ہارون اسعدی ، محمد عطاء الرحمن، محمد سلمان اور محمد قیام الدین بھی موجود تھے ۔