پیانگ یانگ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جنوبی کوریائی کثیرالقومی کمپنی سام سنگ کے وارث لی جے یونگ کو کرپشن کے پانچ الزامات کے تحت ایک عدالت نے پانچ برس کی قید کی سزا سنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کیک مطابق عدالتی کارروائی کے دوران جنوبی کوریا کے استغاثہ نے کرپشن الزامات کے تناظر میں یونگ کے لیے ایک الزام کے تحت بارہ سال اور چار الزامات میں دس برس قید کی سزا کی استدعا کی تھی۔ استغاثہ نے اس پر بھی جرح کی کہ لی جے یونگ نے کہا کہ وہ سابقہ خاتون صدر کی حمایت اور دوسرے اقدامات کے عوض 38.4 ملین امریکی ڈالر دینے کے لیے تیار ہے۔ یونگ کے وکلا نے استغاثہ کے الزامات کو بے بنیاد اور عدم شہادتوں سے عاری قرار دیا ہے۔





