نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمد قیصر صدیقی)
ملک کی معروف عصری درس گاہ جواہر لال نہرو یونیورسیٹی کی طلبہ یونین میں لیفٹ جماعتوں نے تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے اور حلیف اے بی وی پی کو شرمناک شکست کا سامناکرناپڑاہے ،میڈیار پوٹس کے مطابق اسٹوڈینٹس یونین صدر ،نائب صدر ،جنرل سکریٹری اور جوائنٹ سکریٹی سمیت پینل کے چاروں اہم عہدوں پر لیفٹ اتحاد نے جیت حاصل کرکے اے بی وی پی کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیاہے ۔
ملت ٹائمز کی رپوٹ کے مطابق آسا، ایس ایف آئی اور ڈی ایس ایس نے اس مرتبہ متحدہوکر انتخاب لڑنے کا یصلہ کیاتھا جس کی بنا پر کامیابی ملی اور مشترکہ امیدوار گیتا کماری نے اے بی وی پی کی کرشناترپاٹھی کو شکست دیکرصدر بننے میں کامیاب رہیں،نائب صدر سائمن زیا خان بنے، جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر ڈگری للا شری کرشنانے جیت حاصل کی ، اور جوائنٹ سکریٹری کی سیٹ پر شنبھو سنگھ کا قبضہ رہا۔
گیتا کماری نے نتیجہ آنے کے بعد کہاکہ اس جیت کا کرڈیڈیٹ میں میں جے این یو طالب کے علموں کو دیتی ہوں، جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ اس طرح کے جمہوری جگہ کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے، گیتا نے کہاکہ انتخابی ایجنڈے میں میں نے جے این یو میں نشستوں کی کمی، نجیب کی گمشدگی، نئے کیمپس اور داخلہ کی کاروائی میں ہونے والی دشواریوں کو اٹھایا تھا ۔