لالو پرساد یادو، سید شہنواز حسین، سنتوش کشواہا، عبدالباری صدیقی، عبدالغفور، احمد اشفاق کریم و دیگر سیکڑوں عوامی نمائندوں کا پرخلوص خراج عقیدت
ارریہ : (ملت ٹائمز؍نمائندہ )
ضلع کے جوکی ہاٹ کے سیسونا گاؤں میں آج ممبر پارلیمنٹ و سابق مرکزی وزیر الحاج تسلیم الدین کی جنازے کی نماز مدرستہ البنات کے سامنے وسیع و عریض کھیت میں پڑھائی گئی نماز جنازہ مولانا انوار عالم بہادرگنج نے پڑھائی اور سیسونا ہی کے آبائی قبرستان میں لاکھوں نم آکھوں نے سپردخاک کیا اس سے قبل علی الصبح نعش کو سیسونا واقع ان کے دروازہ پر رکھا گیا تھا آخری دیدار کرنے والوں کی بھیڑ کو دیکھتے ہوئے پروجیکٹر بھی لگایا نعش دو پہر تک رکھی رہی لوگ دیدار کے لئے آتے رہے مگر ایک بڑی تعداد آخری دید سے بھی محروم رہے اپنے محبوب رہنما کو دیکھنے اور نماز جنازہ میں شرکت کے لئے کسان مزدوروں کا جم غفیر امڈ آیا مرد و خواتین ان کی آخری دیدار کے لئے بیتاب نظر آئے اور سب کی آنکھیں نم تھیں گزشتہ شام ہی سے ان کے رہائش گاہ پر سماجی ملی سیاسی شخصیات* عوامی نمائندگان اور سرکردہ حضرات کا تانتا لگا رہا گزشتہ شام آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد یادو نے ارریہ پہونچ انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ: تسلیم الدین کا ساتھ بہت پرانا ہے انہوں نے ہمیشہ حق اور انصاف کی آواز بلند کی انہوں نے کہاکہ وہ جب بھی کسی بات پر ضد کرتے تھے ہم مان جاتے تھے ان کے بچھڑنے کا ہمیں بے حد دکھ ہے آج بی جے پی کے ترجمان سید شہنواز حسین’ ایم پی رنجیتا رنجن’ پورنیہ ایم پی سنتوش کشواہا’سابق اقلیتی وزیر عبدالغفور’ سابق وزیر مالیات عبدالباری صدیقی’ کٹیہار میڈیکل کالج کے چیئرمین احمد اشفاق کریم’ سرون کمار’ بیما بھارتی’ لیسی سنگھ’ انیل یادو ‘ ودیا ساگر کیسری’ آفاق عالم کے علاوہ دیگر ایم ایل اے و ایم پی اور عوامی نمائندگان نے مرحوم تسلیم الدین کے صاحبزادے ایم ایل اے سرفراز عالم اور محمد مقیم سے ملاقات کرکے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ان کے علاوہ سابق ایم پی پردیپ کمار سنگھ’ سابق ایم ایل اے ذاکر انور’ رکن اسمبلی عبدالسبحان کے علاوہ علاقہ کے عوامی نمائندے اور سبھی سیاسی جماعتوں کے سربراہان بڑی تعداد میں موجود تھے





