سیتامڑھی : (ملت ٹائمز )
سیتامڑھی شہر میں ہندومسلم کے درمیان فرقہ وارانہ تصادم کی خبر ہے اور انتظامیہ نے حالات کو کنٹرول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
ملت ٹائمز کے نمائندہ مظفر عالم راجہ کے مطابق سیتامڑھی میں محرم کا جلوس آج شام کو راجو پٹی سے نکل کر جیسے ہی مرلیا چوک کی جانب بڑھا ہندو سماج کے شد ت پسند عناصر نے جے شری رام کا نعرہ لگاتے ہوئے پتھراو شروع کردیا، اس موقع پر موجود پولس افسران کو جب معاملہ سے آگاہ کیا گیا تو اس نے بھی اپنے ہاتھ کھڑے کر لئے اور کہا کہ ہم بے بس ہیں، معاملہ پر قابو نہیں پاسکتے ہیں۔
دوسری طرف ماحول کے کشیدہ ہونے کے پیش نظر اکثر کمپنیوں نے اپنا نیٹ ورک بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے کہیں بھی رابطہ نہیں ہو پارہا ہے ۔
واضح رہے کہ پورے بہار میں انتظامیہ نے ہندو سماج سے اپیل کی تھی کہ وہ ہرحال میں 30 ستمبر تک درگا پوجا کو ختم کردیں لیکن سیتامڑھی میں ایسا نہیں ہوسکاجس کی بنیاد پر انتظامیہ نے یکم اکتوبر کے بجائے آج 2؍ اکتوبر کو وہاں جلوس نکالنے کی اجازت دی تھی۔





