شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے ایک مرتبہ پھر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو بنایا تنقید کا نشانہ

 

نئی دہلی(ملت ٹائمز ) شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے 45 سال سے زائد عمر کی خواتین کو بغیر محرم کے فریضہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے سے متعلق حج پالیسی ریویو کمیٹی کی سفارش پر سوال کیا کہ کیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے اپنے کچھ ممبران کو مسلمانوں کے مذہبی امور میں غلط فیصلے لینے کی چھوٹ دی ہوئی ہے اور اس سلسلے میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور ملک کے مقتدر علمائے کرام سے اپنا شرعی موقف واضح کرنے کی اپیل کی ہے,