اکل کوا: (ملت ٹائمز )
ہندوستان کی مشہور درس گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں سال روں نواں کل ہند مسابقہ القرآن منعقد ہونے جارہا ہے ۔
اشاعت العلوم سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے مطابق مسابقہ کمیٹی نےاعلان کیا ہے کہ ملک کے تمام مدارس اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لئے حسب سابق کل ہند سطحی مسابقتہ القرآن الکریم کا اھتمام کیا گیا ہے.
خادم القرآن مولانا غلام محمد وستانوی کے زیر سرپرستی جاری ہندوستان کی عظیم علمی دانش گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کے زیر اھتمام اول مرحلے میں بتاریخ 11/جنوری2018 تا 25/فروری2018 تک ہندوستان کے 20 ریاستوں مسابقات منعقد ہونگے اور ان مسابقات کے 15 یوم بعد کل ہند مسابقہ منعقد کیا جائیگا.اس مسابقتہ القرآن الکریم میں تمام مدارس اسلامیہ سے طلباء کی شرکت کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی ہے ۔
مزید تفصیل کے لیے دیے گئے نمبروں پر رابطہ کیا جاسکتا ہے 09823333856 اور 9423494010





