پٹنہ ( ملت ٹائمزپریس ریلیز )
عالم اسلام کی مشہور یونیورسیٹی جامعہ ازہر مصر سے اساتذہ کا ایک وفد اتوار کو امارت شرعیہ پٹنہ پہنچا ،وفد میں جامعہ ازہر تھیلو لوجی شعبہ کے ڈین ڈاکٹر سیف رجب قزامل بھی شامل تھے ۔اس موقع پر ڈاکٹر سیف رجب قزامل نے امارت شر عیہ کی منظم مختلف شعبوں اور دار القضاءکا جائزہ لیتے ہوئے اس کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ دار القضاءکا قیام وقت کی ضرورت ہے ۔امارت شر عیہ سے سبق لیتے ہوئے ددیگر ملکوں کو بھی اس طرح کا نظام اپنے ملکوں میں قائم کر نا چاہئے ۔انہوں نے امارت شر عیہ کے نظام پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے امت کے فلاح بہبود کے لئے اس طرح کے ادارے کے قیام پر بھی انہوں نے زور دیا ۔اس موقع پر ناظم امارت شر عیہ انیس الرحمن قاسمی نے مہمانان کا استقبال کیا۔اس موقع پر مولانا عبد الباسط ندوی ،سکریٹری المعہد العالی،مولانا نور الحق رحمانی،مولانا ابوالکلام شمسی،مولانا ممتاز،مولانا عبد السبحان وغیرہ شامل تھے ۔