نئی دہلی: (ملت ٹائمز )
مولانا انظر شاہ قاسمی آج جیل سے باہر آگئے، عدالت سے ان کی رہائی کا فیصلہ 17؍ اکتوبر کو ہی آگیا تھا تاہم دیوالی کی چھٹی اور دیگر وجوہات کی بنا پر جیل سے باہر نہیں آسکے تھے، جمیعت علما ہند کے پریس سکریٹری مولانا فضل الرحمن کی اطلاع کے مطابق آج سوموار کو بارہ بجے جیل انتظامیہ نے انہیں رہا کیاہے۔
اس خبر سے مسلمانوں اور مولانا کے حامیوں میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے ۔
واضح رہے کہ تقریباً دو سال قبل القاعدہ اور دہشت گرد گروپوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں مولانا کو بنگلور سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد مولانا ارشد مدنی کی جمعیت اس عدلیہ میں چیلنج کرکے پورے مقدمہ کی پیروی کی اور بالآخر یہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہوئے۔





