الور میں گﺅرکشکوں کی غنڈہ گردی جاری ،آج ایک اور مسلمان کا قتل

نئی دہلی(ملت ٹائمز)
راجستھان میں گﺅرکشکوں کی غنڈہ گردی مسلسل بے لگام ہے اور اب پہلو خان کے بعد آج ایک اور مسلمان کے دردناک قتل کا واقعہ پیش آیاہے ۔
انڈین ایکسپریس کی رپوٹ کے مطابق الور میں جمع کی صبح 35 سالہ عمر کو قتل کرکے گﺅرکشکوں نے ریلوے ٹریک پر ڈال دیاتاکہ لوگوں کو یہ پتہ چلے کہ عمر کی موت ریلوے حادثہ میں ہوئی ہے ۔پولس کے مطابق جمعہ کی صبح ایک پیکپ گاڑی میں تین لوگ سوار تھے اور گائے لیکر کہیں سے آرہے تھے جس میں سے ایک کو گﺅ رکشکوں نے مارکر ٹریک پر ڈال دیا ،ذرائع کے مطابق پولس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے اور ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے ۔
سرکل آفیسر انیل بھانوال کے مطابق ایک پیکپ پائی گئی جس میں تین گائے تھی اور ان گایوں میں سے ایک مرچکی تھی ،گاڑی کے اگلے دو چکے نکلے ہوئے تھے اور بقیہ ٹائر پنکچر تھے ،پولس آفیسر نے مزید بتایاکہ وہاں سے پندرہ کیلومیٹر کے فاصلے پر ایک لاش پائی گئی جس کی شناخت 35 سالہ محمد عمر کے طور پر ہوئی ہے ۔
پولس پورے معاملے کو گائے اسملنگ سے جوڑرہی ہے اور راجستھان تحفظ جانور ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ گاڑی کو فورنسک سائنس لیباریٹری میں بھیج دیاگیا ہے ۔