ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندوستان کی شاندار جیت

ٹی 20ورلڈ کپ میں ہندوستان کی شاندار جیت
کولکاتا،19؍مارچ
ملت ٹائمز؍ایجنسیاں
ہندوستان نے کولکاتا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 118 رنز کا ہدف 16 ویں آور میں پورا کرلیا۔
میچ سے قبل بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کا دورانیہ بھی 20 آورز سے کم کر کے 18 آورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ورلڈ ٹی 20 کے میچ کا ٹاس ہندوستان نے جیتتے ہوئے پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ آورز میں 118 رنز بنائے جن میں شعیب ملک کے 26 اور احمد شہزاد کے 25 رنز شامل ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویمن ورلڈ ٹی 20میں ہندوستان کو ڈک ورتھ لیوس (DuckworthLewis) سسٹم کے تحت بارش کے نتیجے میں ملتوی ہونے والے میچ کو دو رنز سے جیت لیا۔دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی ٹیم ہندوستان کی جانب سے بنائے جانے والے 97 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنائے تھے اور ان کو ابھی 24 گیندوں پر 20 رنز کا اسکور کرنا تھا کہ شدید بارش کے نتیجے میں میچ کو روکنا پڑا۔پاکستان کی جانب سے 16 آورز میں 77 رنز میں سدرہ امین کے 26 سکور شامل ہیں۔ اسکے علاوہ منیبہ علی اور ارم جاوید کی جانب سے 21 رنز کی شراکت نے بھی پاکستان کو ڈک ورتھ سسٹم میں برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

SHARE