فقہ کی تدوین میں ہندوستانی علما کی خدمات ناقابل فراموش، دیوبند کے ساتھ علامہ اقبال اور شبلی نعمانی سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے: ڈاکٹر فاروق عمر ترکی

ممبئی: (ملت ٹائمز )
فقہ کی تدوین اور اسلامی علوم و فنون کی اشاعت میں ہندوستانی علما کی خدمات ناقابل فراموش ہے، دیوبند نے علوم و فنون کے فروغ میں نمایاں کردار انجام دیا ہے اس کے علاوہ علامہ اقبال اور علامہ شبلی نعمانی سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ان خیالات کا اظہار اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکے ستائیسویں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ترکی سے تشریف لائے معروف اسکالر ڈاکٹر فارق عمر نے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خلافت عثمانیہ کے دور میں علامہ شبلی نعمانی تشریف لائے تھے اور اس وقت وہاں انہوں نے جو خطاب کیا تھا اس کی اہمیت اور افادیت آج بھی محسوس کیا جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ عروس البلاد ممبئی میں اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیاکا 27واں سمینار جاری ہے جس میں ملک و بیرون ملک سے اسکالرس و علما شرکت کررہے ہیں ۔