تعاون ٹرسٹ کا رفاہی کام جاری ، 1000 لوگوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کا منصوبہ

نئی دہلی: 25؍نومبر (پریس ریلیز)

تعاون ٹرسٹ ایک معروف رفاہی اور فلاحی تنظیم ہے جو مختلف مواقع پر غریبوں اور ضرورت مندوں کے درمیان کام کرتی ہے ، قدرتی طوفان کے موقع پر راحت بچاﺅ کا کام ،ضرورت مندوں کی مالی امداد ، بیواﺅں ، یتیموں اور تعلیم حاصل کرنے والوں کیلئے وظیفہ سمیت بہت سارے کام انجام دیئے جاتے ہیں، موسم سرما میں کمبل بھی تعاون ٹرسٹ کی جانب سے تقسیم کیا جاتاہے اور اب تک آسام ، بہار ، دہلی ، گجرات ، اڑیسہ ، راجستھان، تمل ناڈو ، مغربی بنگال، اتر پردیش ، کشمیر سمیت ہندوستان کے مختلف صوبوں میں رفاہی کاموں کے درمیان تعاون ٹرسٹ 18 ملین روپے خرچ کرچکی ہے ۔ یہ اطلاع ایک پریس ریلیز کے ذریعہ تعاون ٹرسٹ کے منیجر محمد عالم نے دی ، انہوں نے مزید کہاکہ دہلی میں ایک ہزار ضرور مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کرنے کا منصوبہ ہے جس کا بجٹ 5 لاکھ روپے کا ہے ، انہوں نے اس موقع پر صاحب خیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔