مطلقہ خواتین اور بیگان کو ملازمت سے وابستہ کرنے پر غور کیا جائے، تین طلاق دینے والوں پر سزا بھی عائد ہونی چاہیے: پروفیسر سعود عالم قاسمی

ممبئی: (ملت ٹائمز )
مطلقہ خواتین اور بیوگان کو ملازمت سے وابستہ کرنے پر غور کیا جائے، اس سے وہ خود مختار ہوں گی اور اپنے مسائل خود حل کرنے کی ان میں صلاحیت پیدا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار اسلامک فقہ اکیڈمی کے ستائیسویں سمینار کے پہلے بزنس سیشن میں طلاق اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل پر مباحثہ کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ دینیات کے صدر پروفیسر سعود عالم قاسمی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ فقہ اکیڈمی اس سلسلے میں ایک قرار داد پاس کرکے یہ رائے عامہ ہموار کرے مسلمان بیوگان اور مطلقہ خواتین کیلئے اپنا ایک فنڈ قائم کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ تین طلاق دینے والوں کیلئے سزا کی تجویز بھی کی جائے ۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تین طلاق کو نافذ کرنے کے ساتھ سزا بھی جاری کی تھی۔