نئی دہلی: (ملت ٹائمز )
کیرالہ سے تعلق رکھنے والی نومسلم خاتون ڈاکٹر ہادیہ دہلی پہونچ گئی ہیں جہاں ایئر پورٹ بایاں محاذ سے تعلق رکھنے والوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ سپریم کورٹ میں آج سوموار کو ان کی پیشی ہونی ہے اور عدالت براہ راست ان سے بات کرکے فیصلہ محفوظ کرے گی ۔ہادیہ پر الزام ہے کہ وہ لو جہاد کی شکار ہے اور زبردستی اس کا مذہب تبدیل کرایا گیا ہے جبکہ ہادیہ متعدد بار یہ کہ چکی ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا ہے اور اپنے شوہر شفیع جہاں کے ساتھ رہنا چاہتی ہے۔





