سی اے ایف پی انڈیا کے زیر اہتمام جھگی جھونپڑی رہنےو الے بچوں کے لیے تعلیمی پروگرام کا انعقاد


پروگرام میں بچوں نے کارنامے، کہانی، ڈرامہ، خود کوریو گراف کیا ہوا رقص، میجک سائنس، گانے، شاعری اور تقاریر پیش کرکے حاضرین کو مسحور کردیا
نئی دہلی(پریس ریلیز) سی اے ایف پی انڈیا (کمبائنڈ ایکشن فار پروگریس) کے زیر اہتمام نئی دہلي کے ان بچے جو بدقسمتی سے جھگی جھونپڑی میں رہتے ہیں کے لیے ایک تعلیمی پروگرام’ہم بھی بچے ہیں‘اسکولا آف سوشل سائنس آڈیٹوریم، جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں كيا،جس میں دو سو سے زائد بچے اور ان کے والدین وسرپرستوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بچوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔ سی اے ایف پی انڈياكے اس پروگرام کا مقصد دہلی کے ملين بستیوں میں سماج کے آخری پائیدان پررهنے والے بچوں کو اپنے اندر پوشیدہ فن کو دیکھنے کا موقع فراہم کرنا تھا۔ بچوں کا آرٹ ڈسپلے حیرت انگیز تھا۔ انہوں نے کئی طرح کے کارنامے، کہانی، ڈرامہ، خود کوریو گراف کیا ہوا رقص، میجک سائنس، گانے، شاعری اور تقاریر پیش کی۔اس پروگرام کا اہم پہلو یہ تھا کہ بچوں میں ہی دو بچےایشرا اور یوگیش نے اس پروگرام کی نظامت کی۔پروگرام میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے والے تمام بچوں کویوارڈ دیا گیا ،نیز تمام بچوں کو گرم کپڑے، تعلیمی مواد وغیرہ بھی دیے گئے۔پروگرام میں شریک معزز شخصیات نے بچوں کے فن کو سراہا۔
نامور فلم ساز جتیندر مشرا نے پروگرام میں شرکت کرکے سی ایف ایف پی انڈیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میںبچوں کے پرفامینس کو لاجواب قرار دیا۔اس موقع پر پروفیسر آر مہالکشمی (جے این یو )، پروفیسرراكیش بٹابيال (جواہر لال نہرو یونیورسٹی)، پروفیسر رنویر چکرورتی (جواہر لال نہرو یونیورسٹی)، پروفیسر خورشید انصاری ( جامعہ ہمدرد یونیورسٹی) نےتمام بچوں اور سي اے ایف پی انڈياٹيم کی بھرپور ستائش کی۔ پروگرام میں تاجر نمیتا جین، اپراجيتا پریہ درشني (انڈین اكنانومك سروس) نے بھی جھگی جھونپڑی میں تعلیمی مشن پر کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔آخر سی اے ایف پی انڈیا کے ڈائریکٹر رضا قادر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔پروگرام کو کامیاب بنانے میں پرسیکھا نیگی(سکریٹری ، سی اے ایف پی انڈیا)، ہیمنت کمار، روی، سوشری سنگیتا وغیرہ نے اہم روال ادا کیا۔