پچھلے کچھ برسوں سے شکیل بن حنیف نامی ایک شخص مہدی اور مسیح ہونے کا دعوی کرکے مسلمانوں کو گمراہ کرنا چاہ رہا ہے. ملک میں پھیلے ہوئے اسکے مبلغین خاص طور پر دعوت تبلیغ سے جڑے سادہ لوح مسلمانوں کے ساتھ ساتھ یو نیورسیٹیز اور کالجوں میں جدید تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا شکار بنا رہے ہیں۔
اسی کے پیش نظر خاص کر ممبئی کے علماء کرام کا ایک ورکشاپ بتاریخ 10 دسمبر 2017 بروز اتوار صبح دس بجے سے بمقام مرکز المعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، پاٹلی پترا نگر، اوشیوارہ، جو گیشوری ویسٹ، ممبئ میں رکھا گیا ہے ۔ جس میں اس فتنے پر نظر رکھنے والے علماء کرام شرکت فرمائیں گے ۔سوال و جواب کی مجلس ہوگی اور مستقبل کا لائحہ عمل بھی ترتیب دی جائےگی۔
صرف علماء اور ائمہ کرام سے شرکت کی درخواست ہے.
محمد برہان الدین قاسمی
ڈائریکٹر: مرکزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر