اللہ رب العزت نے حضرت محمد ﷺکو ساری انسانیت کے لیے پیغمبر بنایا اور قیامت تک کے لیے نبوت و رسالت کا دروازہ بند کردیا کہ رہتی دنیا تک حضرت محمد ﷺ کی رسالت ہی رہے گی ، ساتھ ہی اللہ پاک نے آپ ﷺ کو انسانیت کے لیے بہترین اور اکمل نمونہ بناکر انسانیت کے سامنے ایک بہترین ماڈل پیش کیا، آج ضرورت سمجھی جارہی ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی سیرت طیبہ کو پڑھا جائے اور اس سے درس لیاجائے کہ ہم انسان کو اس کائنات میں کس طرح جینا چاہیے ، اسی پہلو کو مد نظر رکھتے ہوئے شانتی سندیش کیندر پھلواری شریف کے زیر اہتمام ” سیرت کوئز کمپٹیشن “ اسکول و کالج کے مسلم و غیر مسلم طلبہ وطالبات کے لیے 17دسمبر بروز اتوار رکھا گیاہے ، جس میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے فارم بھراہے ، فارم بھرنے کی آخری تاریخ 11دسمبر تک بڑھادی گئی ہے ، اس لیے جو طلبہ و طالبات ابھی تک اپنے فارم پر کر کے جمع نہیں کیے ہیں وہ جلد از جلد متعلقہ سنٹر پر جمع کردیں ، یہ تفصیلات مولانا عبد الماجد قاسمی جنرل سکریٹری شانتی سندیش کیندر پھلواری شریف نے بتائی ، انہوں نے برادران اسلام سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے اپنے بچوں اور بھائی بہنوں کا فارم بھی بھروائیں اس سے نبی کی سیرت کا علم ہوجاتا ہے، اور آج کی سب سے بڑی ضرورت بن گئی ہے کہ سیرت نبوی سے اپنی اپنی زندگی کو سنوارا جائے اور خوبصورت معاشرہ کی تشکیل کی جائے اور سیرت نبوی ﷺ سے ہی ممکن ہوسکتا ہے، مزید تفصیلات کے لیے رابطہ کریں۔
★ مولانا عبدالماجد قاسمی
جنرل سکریٹری شانتی سندیش کیندر پھلواری شریف
رابطہ : 7903996815