تین طلاق دینے والوں کے خلاف قانون بنانا حکومت کا بہتر اقدام، معاشرہ میں اس سے سدھار پیدا ہوگا: ایڈووکیٹ نازیہ الہی خان

کولکاتا: 17- دسمبر (ملت ٹائمز )
تین طلاق کے سلسلے میں حکومت ہند کا مجوزہ بل اپنی جگہ درست ہے اور ایک ساتھ تین طلاق دینے والوں کو سزا ملنی چاہئے ۔ حکومت کا اقدام بہتر ہے اور یہ امید کی جانی چاہیے کہ معاشرے میں اس سے سدھار پیدا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سپریم کورٹ کی وکیل محترمہ نازیہ الہی خان نے کیا۔
ملت ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ یقینی ہے کہ اس قانون سے خواتین کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا اور نہ انہیں انصاف مل پائے گا تاہم اتنا ضرور ہے کہ مردوں کو سبق ملے گا اور ان کے دل میں عورتوں کیلئے بھی جگہ بنے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تین طلاق دینے والے کو سزا دی تھی ایسے میں حکومت کے اس بل کو ہم شریعت مخالف نہیں کہ سکتے۔
واضح رہے کہ نازیہ الہی خان سپریم کورٹ کی وکیل ہیں اور تین طلاق کے خلاف مقدمہ لڑنے والی ایک خاتون عشرت جہاں کے کیس کی وکالت بھی آپ ہی کررہی تھیں ۔