حج سبسڈی ختم کئے جانے کے فیصلے کاوی ایچ پی نے خیر مقدم کیا ،بچے پیسے کا استعمال ہندو لڑکیوں کی تعلیم پر کرنے کا مطالبہ

نئی دہلی ،17جنوری (ملت ٹائمز)
وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی)نے حج سبسڈی واپس لینے کے مرکز کے فیصلہ کا آج خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے بچنے والے پیسے کا استعمال غریب ہندو لڑکیوں کی تعلیم پر کیا جانا چاہئے۔وی ایچ پی کے بین الاقوامی ایگزیکٹو چیئرمین پروین توگڑیا نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ ’دیر آئے درست آئے‘۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہندو¶ں کی مشترکہ مطالبے کا نتیجہ ہے۔توگڑیا نے ایک بیان میں کہاکہ ہم امید کرتے ہیں کہ اس قدم کے بعد رام مندر تعمیر اور گﺅ کشی روکنے کے لئے قومی قانون آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حج سبسڈی واپس لینے سے بچنے والے پیسے کا استعمال غریب ہندو لڑکیوں کی تعلیم پر ہونا چاہئے۔