وارانسی: 25؍جنوری (ملت ٹائمز )
طلاق سے متأثرہ مسلم خواتین کیلئے آر ایس ایس نے پنشن اسکیم کا اعلان کیا ہے۔اس اسکیم کے تحت طلاق سے متاثرہ خواتین کو ہر ماہ 500 روپے دیئے جائیں گے ۔ایک اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش منعقد ایک تقریب میں اس اسکیم کی باضابطہ شروعات ہوئی ہے ۔آر ایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹر یہ منچ کے صدراندریش کمار نے اپنے ہاتھوں سے طلاق سے متاثرہ مسلم خواتین کو 500 روپیہ اور بینک کا پاس بک دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تین طلاق سے متأثرہ خواتین کی امداد کے لئے یہ ایک مثبت اقدام ہے اور زیادہ سے زیادہ خواتین کو اس سے جوڑنے کی ضرورت ہے ۔





