مدھوبنی میں جامعۃ الفلاح للبنات كا قیام۔ مسلم طالبات کو دینی و عصری علوم سے آراستہ کرنے کا عزم

مدھوبنی : 2/فروری (ملت ٹائمز )

شمالی بہار مدہوبنی كی مشہور و معروف اور علم كا گہوارہ خیال كئے جانے والی بستی چندرسین پور میں حالات حاضرہ كے پیش نظر عصری تعلیم كو شرعی تقاضوں كے تحت فروغ دینے كیلئے ایک ایسا نظام تعلیم پیش كرنے كا ارادہ كیا گیا ہے جو اسلامی اقدار پر مبنی ہو اور دینی وعصر ی علوم كا حسین امتزاج ركھتا ہو تاكہ ہماری آئندہ نسلیں بھر پور اہلیت اور استعداد كے ساتھ ملكی وغیر ملكی چیلنجوں كا مقابلہ كرتے ہوئے زندگی كے ہر شعبے میں عزت و وقار كے ساتھ زندگی گزار سکے۔ ان خیالات کا اظہار جامعہ كے ركن قاری حفیظ الرحمان سعدی نے ملت ٹائمز سے بات کرتے کہا۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی فكر كو لیكر آج بتاریخ 15 جمادی الثانی مطابق 2 فروری 2018م كو گاؤں كے نیک عالم دین فقیہ الامت حضرت مولانا زبیر احمد قاسمی صاحب كی سرپرستی میں جامعۃ كا سنگ بنیاد ركھا گیا اور دعاء فرمایا كہ اللہ ادار ہ كو مقصد میں كامیابی عطاء فرمائیں۔
ادارہ مولانا مطیع الرحمان فلاحی چندرسین پور كی نگرانی اور ڈاكٹر مفتی اعجاز ارشد قاسمی ، مفتی انصار احمد قاسمی ، ڈاكٹر شمیم احمد قاسمی مولانا مطیع الرحمان قاسمی (بھوارہ) مفتی مجتبی ٰ حسن قاسمی اور ڈاكٹر سیف الرحمان صاحبان كی مشاورت میں ادارۃ اپنی محنت كا آغاز كررہاہے۔
سنگ بنیاد میں شركت كرنے والے حضرات كے اسماء گرامی یہ ہیں۔
مولانا قیس صاحب قاسمی ، مولانا مطیع الرحمان صاحب فلاحی ، قاری سیف الرحمان صاحب ، منصور عالم ، محمد اشرف، حاجی عطاءالرحمان ، مولانا صلاح الدین ، وصی احمد مولانا ضیاء الرحمان، حاجی محفوظ صاحب، جناب نظیر احمد صاحب ، مشتاق احمد، انظار احمد ، ماسٹر نورالدین صاحب ، حافظ عتیق الرحمان وغیرہ۔
حضرت مولانا قیس صاحب نے ادارہ كی ترقی كےلئے اجتماعی دعاء كرائی۔