ہوجائی ممبئی : 6 فروری (پریس ریلیز)
تمام زبانوں کی اپنی ایک اہمیت ہوتی ہے لیکن اس وقت انگریزی زبان اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے اور دسیوں زبانیں سیکھنے کے بجائے صرف ایک زبان سیکھ کر دنیا بھر میں ہم تبلیغ اسلام کا فریضہ انجام دے سکتے ہیں،مر کز المعارف ممبئی اور اس کے طرزپر چلنے والے ادارے وقت کی اہم ضرورت ہیں اورزیادہ سے زیادہ فضلاءمدارس کو انگریزی سیکھنی چاہیئے ،ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے گذشتہ دنوں آسام میںمرکز المعاف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام فضلاءمدارس کے درمیان منعقد ہونے والے چوتھے کل ہند مسابقہ میں کیا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارے علماءاور اکابرین کویہ منظر دیکھنا چاہئے کہ کس بے باکی اور خوبصورتی کے ساتھ ہمارے فضلاءانگریزی زبان میں تقریر کررہے ہیں ۔انہوں نے اس بات کی جانب بھی توجہ دلائی کہ فضلاءمدارس کو انگریزی سکھانے کے ساتھ قانون اور صحافت کی بھی بنیادی تعلیم دی جائے ۔
واضح رہے کہ انگریزی زبان سکھینے والے فضلاءمدارس کیلئے گذشتہ چار سالوں سے مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی کے زیر اہتمام کل ہند تقریری مسابقہ کا سلسلہ شروع کیا گیاہے جس کا چوتھا پروگرام گذشتہ دنوں آسام کے مشہور شہر ہوجائی میں مرکز المعارف این جی او اور اجمل فاﺅنڈیشن کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوا ۔جس میں مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر،ممبئی(مہاراشٹرا)، مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور (گجرات)، جامعہ اسلامیہ جلالیہ، ہوجائی (آسام)، المعہدالعالی الاسلامی، حیدر ٓباد(تلنگانہ)،اسلامک اسٹڈی اینڈ ریسرچ سنٹر مدرسہ اسلامیہ، بیتیا (بہار)، مرکز امام ولی اللہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ،ہریدورا (اتراکھنڈ)، محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،رام نگر (کرناٹک) کے طلبہ نے شرکت کی جن کی کل تعداد 21 تھی ،یعنی سبھی اداروں سے تین تین طلبہ شریک تھے ۔پہلی،دوسری پوزیشن مرکز اسلامی انکلیشور گجرات کے طالب علم عالمگیر ،عزیز الرحمن نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن مر کزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے طالب عالم محمد قیام الدین کو ملی ،علاوہ ازیں تمام شریک اداروں میں بہتر کارکردگی کرنے والے کوونر آف دی یئر اور رنر اپ آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا ،ونر آف دی ایئر کا ایوارڈ مرکز اسلامی انکلیشور گجرا ت کو ملا جسے وہاں کے سربراہ مولانا موسی ماکروڈ نے حاصل کیا جبکہ رنر اپ آف دی ایئرکا ایوارڈ مرکز المعارف کے کا رگزار صدر ماسٹر شمس الحوق چودھری نے وصول کیا ،سال رواں سے دی رائٹر آف دی ایئر کا بھی ایک ایوار ڈشروع کیا ہے جسے ا لمعہد العالی اسلامی حیدر آباد کے طالب علم محمد رستم پرویز کو 196 لیٹر نیشنل مین اسٹریم انگریزی روزنامہ میں شائع ہونے کی وجہ سے دیاگیا ۔اس کے علاوہ تمام شر کا ءکو توصیفی سند اور ٹرافی سے نوازا گیا ۔واضح رہے کہ پوزیشن لانے والوں کو سند ،ٹرافی کے ساتھ نقد انعامات بھی دیاگیا۔
مسابقہ کے مہمان خصوصی پروفیسر اختر الواسع نے کہاکہ دسیوں سال عصری اداروںمیں پڑھنے والے بھی اس طرح برجستہ انگریزی بولنے پر عموما قادر نہیں ہوپاتے ہیں ،فضلاءمدارس کی اس کاکردگی سے میں بیحد متاثر ہوں اور یہ لوگ مستقبل میں ملت اسلامیہ کے حق میں عظیم کارنامہ انجام دیں گے ۔ججز کا فریضہ انجا م دینے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹر ایوب ندوی ،دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر مولانا توقیر احمد قاسمی اور گوہاٹی یونیورسیٹی کے پروفیسر ڈاکٹر رفیق الاسلام نے اپنے تاثرات میں طلبہ کے خطابات کی ستائش کی اور مجموعی طور پر اسے شاندار بتایا ۔مولانا بدرالدین اجمل قاسمی نے اپنے صدارتی خطاب میں تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کی اور بہتر مستقبل کی دعاﺅں سے نوازا ،ریزلٹ کا اعلان ایم ایم ای آر سی ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے کیا،انتظامی امور کے ذمہ دار مولانا عتیق الرحمن مکی نے پروگرام کی نگرانی کی ، نظامت کا فریضہ ڈیل کورس کے قومی کوآڈینٹراور معروف کالم نگار مولانا مدثر احمد قاسمی نے بحسن وخوبی انجام دیا جبکہ آخری نششت کی نظامت چودھری عبد العلیم قاسمی نے کی ۔ اجمل فاﺅنڈیشن کے جنرل منیجر خسر الاسلام ،مرکز المعارف کے جنرل سکریٹری خلیل الرحمن لشکر، پروجیکٹ ڈائریکٹر مولانا پرویز عالم قاسمی ، اسکول کوڈینٹر ڈاکٹر رضی احمد قاسمی اور دیگر ذمہ داروں نے مہمانوں کا آسام کے روایتی انداز میں استقبال کیا ۔
مسابقہ میں آسام سمیت ملک کی متعدد اہم شخصیات اور ملحق اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی جن میں
یو ڈی ایف سے ممبر اسمبلی مولانا عبد الرحیم اجمل قاسمی ،مولانا عبد القادر قاسمی ،مولانا حفظ الرحمن قاسمی ۔مولانا شمس تبریز قاسمی ایڈیٹر ملت ٹائمزنئی دہلی ۔مولانا عبدلرحمن مہتمم جامعہ ہانسوٹ گجرات۔





