سرفراز احمد بنے پاکستان کے نئے ٹی 20کپتان

لاہور5اپریل
ملت ٹائمز؍آئی این ایس ا نڈیا
وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو آج پاکستان کی ٹی 20ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا جو شاہد آفریدی کی جگہ لیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہاکہ پی سی بی کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سرفراز احمد پاکستان ٹی 20ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔انہیں گزشتہ سال ون ڈے اور ٹی 20ٹیموں کا نائب کپتان منتخب کیا گیا تھا،وہ شاہد آفریدی سے کپتانی کی کمان سنبھالیں گے جن کا دور اقتدار ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو گیا ہے۔پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ احمد کا کپتان منتخب کیا جانا قدرتی تھا۔انہوں نے کہاکہ میں نے صبح سرفراز سے بات کی اور اسے بتایا کہ اسے کپتان منتخب کیا گیا ہے، میں اس کے مستقبل کی بہتری چاہتا ہوں۔ٹی 20اور ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان رہے احمد نے ایسے وقت میں کمان سنبھالی ہے جب ٹیم خراب دور سے گزر رہی ہے۔ٹی 20ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں چار میں سے تین میچ ہار کر ٹیم جلدی باہر ہو گئی۔اس مایوس کن کارکردگی سے آفریدی کو کپتانی سے استعفی دینا پڑا۔کوچ وقار یونس نے بھی کل عہدہ چھوڑ دیا۔احمد نے 21ٹیسٹ میں 46.28کے اوسط سے 1296رنز بنائے ہیں،اب تک 58ون ڈے میں وہ 29.91کے اوسط سے 1077رنز بنا چکے ہیں۔

SHARE