لندن : 03 مارچ (ملت ٹائمز )
برطانیہ میں اس وقت زبر دست بر فباری ہے ۔ برفباری کے بعد سردی میں بھی زبر دست اضافہ ہوگیا ہے جس کے سبب معمولات زندگی مفلوج ہوگئی ہے ۔لوگوں کر پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ نئی پہل بھی سامنے آئی ہے ۔ برطانوی مسلمانوںنے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مساجد کے دروازے پریشان حال لوگوں کےلئے کھول دیئے ہیں ۔





