پٹنہ : 29؍مارچ (ملت ٹائمز ) امسال سفر حج پر جانے والے بہار کے عازمین کلکتہ سے نہیں بلکہ سیدھے گیا ایئر پورٹ سے اڑان بھریں گے۔ ہوائی جہاز کے ٹینڈر کے بعد گیا ایئر پورٹ سے کرائے میں آئی بھاری گراوٹ کو دیکھتے ہوئے اور عازمین حج کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ پٹنہ کے سرگرم صحافی نورالسلام ندوی کی ایک پوسٹ کے مطابق 2018 میں حج کا سفر کرنے والوں کو درخواست میں گیا اور کلکتہ دونوں جگہ کا option دیا گیا تھا ۔چونکہ 2017 میں گیا ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والے عازمین کو ایک لاکھ 13 ہزار 680 روپئے ادا کرنے پڑے تھے۔جبکہ کلکتہ سے اس کا کرایہ محض 83 ہزار روپیہ ادا کرنا پڑا تھا۔کرایہ میں 30 ہزار کا فرق دیکھ کر اس مرتبہ زیادہ تر عازمین حج نے کلکتہ ایئر پورٹ کو ترجیح دی تھی۔3350 عازمین نے کلکتہ اور محض 1840 عازمین نے گیا یئر پورٹ کو تجیح دی تھی۔واضح رہے کہ۔گذشتہ سال گیا ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کا ٹینڈر اینڈین ایئر لائنس کو دیا گیا تھا جس کا کرایہ ایک لاکھ 13 ہزار 680 روپیہ تھا۔لیکن اس بار یہ ٹینڈر سعودی عرب کی کمپنی فلائ آرٹ کو ملا ہے۔اس کو ٹینڈر ملنے پر 2018 میں گیا سے جانے والے عازمین کا کرایہ گھٹ کر 78 ہزار روپیہ ہو گیا ہے۔جس کے بعد بہار کے عازمین جنہوں نے کلکتہ ایئر پورٹ کو ترجیح دی تھی نے خواہش ظاہر کی کہ تھی کہ انہیں بھی اب گیا سے جانے کی جازت دی جائے۔بہار حج کمیٹی نے اس تجویز کو سینٹرل حج کمیٹی کے سامنے رکھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔لہذا اب بہار کے تمام عازمین کو گیا ایئر پورٹ سے ہی اڑان بھرنی ہوگی۔





