لکھنو۔13/ اپریل (ملت ٹائمز ) اناو ریپ کے ملزم بی جے پی ایم ایل اے کلدیپ سینگر کو آج صبح 5 بجے لکھنو سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ لیکن یہ سوال اپنی جگہ برقرار ہے کہ اسے گرفتار کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہوئی۔ واضح رہے کہ رات 9 بجے سی بی آئی نے کلدیپ کے خلاف ایف آئی آر درج کیا اور صبح 4 بجے گرفتاری ہوئی ہے ۔





