11بجے دن جمعیة بلڈنگ رجبی روڈ مےں منعقد ہونے والے جلسہ کی صدارت مولانا محمد متےن الحق اسامہ قاسمی فرمائےں گے
کانپور(پریس ریلیز)عالم اسلام کی عظےم شخصےت، علوم اسلامےہ و علوم قاسمی کے امےن، ملک کی عبقری شخصےت حکےم الاسلام قاری محمد طےب صاحبؒ کے جانشےن، دارالعلوم وقف دےوبند کے صدر مہتمم، مختلف ممالک کی اہم علمی تنظےموں کے رکن، متکلم اسلام حضرت مولانا محمد سالم صاحب قاسمی مورخہ۴۱اپرےل بروز سنےچر کو اس دارِفانی سے حےات جاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔ آپؒ کی رحلت سے پورا عالم اسلام خصوصاً جماعت علماءکا ہر فرد غم و جزن مےں مبتلاہے اور ہر اےک دوسرے کو تعزےت پےش کررہا ہے۔ حضرت والاؒ کی عظےم خدمات کو بےان کرنے، پسماندگان صلبی و روحانی سے اظہار تعزےت کرنے اور اےصال ثواب کےلئے جمعیة علماءشہر کانپور اور مختلف مدارس اسلامےہ کی جانب سے اےک روزہ جلسہ تعزےت آج مورخہ4شعبان المعظم مطابق۱۲اپرےل بروز سنےچر گےارہ بجے دن دفتر شہری جمعیة علمائ، جمعیة بلڈنگ رجبی روڈ کانپور مےں منعقد ہورہا ہے جس کی صدارت اکابرےن کے منظور نظر، جمعیة علماءاترپردےش کے صدر حضرت مولانا محمد متےن الحق اسامہ قاسمی قائم مقام قاضی شہر کانپور فرمائےں گے۔
جمعیة علماءشہر کانپور کے صدر ڈاکٹر حلےم اللہ خاں، نائب صدر مولانا نورالدےن احمد قاسمی، سکرےٹری مولانا محمد اکرم جامعی اور خازن مولانا انےس الرحمان قاسمی کے علاوہ مدرسہ مظہر علوم نکھٹو شاہ کے صدر مدرس مفتی اقبال احمد قاسمی، مدرسہ جامع العلوم پٹکاپور کے استاذ حدےث مفتی عبدالرشےد قاسمی، مدرسہ مفتاح القرآن گڑرےا محال کے استاذ قاری مجےب اللہ عرفانی اور جامعہ اسلامےہ قلی بازار کے مہتمم حافظ معروف احمد جامعی نے مشترکہ طور پر اخباری اطلاع جاری کرتے ہوئے شہر کے علمائ، ائمہ، اساتذہ مدارس و دانشوران سے وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست کی ہے۔
Home مزید اعلانات و اشتہارات مولانامحمد سالم قاسمیؒ کے سانحہ اتحال پر جمعیة علماءکانپور کے زیر اہتمام...