عمران خان کی تقریر پر نواز شریف کی سخت تنقیدکہا:کئی سالوں سے سنتے چلے آرہے ہیں یہ کھوکھلے نعرے

اسلام آباد (ایجنسیاں)
پنجاب کامقابلہ دیگر صوبوں سے ممکن نہیں، پنجاب میں کام ہوا ہے جبکہ دیگرصوبوں میں بربادی: نواز شریف
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے ایجنڈے کو 10 بیس سال مل جائیں تو پاکستان کی تصویر بدل سکتی ہے، پنجاب اور دیگر صوبوں میں جو کچھ ہوا اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ۔
انہوں نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہاکہ ان کے کھوکھلے نعرے ہم پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا لگا، جو کچھ خیبر پختوانخوا میں ہوا دنیا کو پتا چل گیا ہے، پنجاب کے مقابلے میں تینوں صوبوں کا دور دور تک کوئی موازنہ اور مقابلہ نظر نہیں آتا، فرق صاف ظاہر ہے کہ مسلم لیگ جب بھی آئی ہے اس نے ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کو کام نہیں کرنے دیا جاتا ، ٹانگیں کھینچنے والے کھینچتے رہے، کبھی کوئی صدر، کبھی فوجی ڈکٹیٹر، کبھی ثاقب نثار ٹانگیں کھینچ رہے ہیں‘۔
ن لیگ جب بھی آئی ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا۔ آج پنجاب دیکھیں، پھر سندھ، کے پی کے اور بلوچستان دیکھیں، لاہور دیکھیں اور دیگر شہر دیکھیں، دور دور تک کوئی مقابلہ اور موازانہ نظر نہیں آتا، فرق صاف ظاہر ہے۔نواز شریف نے کہا کہ آج ملک میں انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے، اسلام آباد کا نیا ائیرپورٹ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، میں اس کا افتتاح نہیں کرسکا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس میں ہماری خدمات ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے‘۔مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف نے کہا ہے کہ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،ریموٹ کنٹرول سے چلنے والے تبدیلی کے نعرے لگا رہے ہیں،قوم کسی مہرے کی جھا نسے میں نہیں آئےگی۔