ریاض(ایجنسیاں)
سعودی عسکری اتحاد نے یمن کے دار الحکومت صنعا میں واقع حوثی باغیوں کے زیر قبضہ صدارتی محل پر فضائی حملہ کیا جس سے 6 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی فورسز نے اپنے عسکری اتحاد کے ساتھ مل کر یمن کے صدارتی محل پر فضائی بمباری کی جس کے نتیجے میں چھ ہلاکتیں ہوئیں تاہم ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں البتہ حوثی باغیوں کی جانب سے اب تک کوئی تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ عمارت ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیر قبضہ ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات یہ ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں، البتہ تاحال یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ آیا اس حملے میں حوثی باغیوں کا کوئی لیڈر بھی مارا گیا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں یمن کے دارالحکومت صنعائ میں واقع وزارت داخلہ کی عمارت میں حوثی جنگجوﺅں کی سپریم کونسل کے اجلاس کے دوران سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے فضائی بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
علاوہ ازیں چند دنوں قبل ہی یمن کے شمالی علاقے میں شادی کی تقریب کو فضائی بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں دلہن سمیت 20 افراد جاں بحق جبکہ 45 شہری زخمی ہوگئے تھے، بعد ازں حوثی باغیوں نے شادی کی تقریب پر فضائی بمباری کا الزام سعودی اتحادی افواج پر عائد کیا تھا