ریاض(ایجنسیاں)
یمن سے داغا جانا والا بیلسٹک میزائل سعودی فضائیہ نے بدھ کے روز فضا ہی میں تباہ کر دیا جس دارلحکومت ریاض ایک مرتبہ پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ کہ بدھ کے روز دارلحکومت ریاض میں یکے بعد دیگرے چار زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔حوثیوں کے سرکاری ٹیلی ویژن “المسیرہ” نے حوثی ملیشیا کے حوالے سے دعوی کیا کہ بدھ کے روز انقلابیوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں “معاشی اہداف” پر میزائل داغے۔
“المسیرہ” چینل کی سکرین پر چلائی گئی بریکنگ نیوز میں دعوی کیا گیا کہ “بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ نے کہ ریاض میں معاشی اہداف کو طاقت سے نشانہ بنایا۔حالیہ چند مہینوں کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے کئی بار سعودی دارلحکومت کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم سعودی فوج نے انہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا۔