استنبول:ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا ہے کہ فلسطینی اور القدس کے معاملے میں ترکی چپ نہیں سادھے گا۔جناب چاوش اولو نے عرب اخبارات کے استنبول میں ملاقات پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا۔
انہوں نے امریکہ کے اسرائیل میں سفارتخانے کو القدس منتقل کیے جانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ” امریکہ کا یہ فیصلہ غلط ہے ، جس کے خلاف ہمیں مشترکہ موقف کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ حالیہ ایام میں مسلم امہ اور بالخصوص عرب لیگ میں اس معاملے میں بعض تردد کا مشاہدہ ہو رہا ہے۔ امریکہ سے ہچکچاہٹ محسوس کرنے والے بعض ممالک اس معاملے میں پیچھے قدم ہٹا رہے ہیں۔
عالم عرب کی مسئلہ فلسطین پر عدم حساسیت ایک غلط فعل ہونے کا ذکر کرنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ “یہ ایک انتہائی غلط سوچ ہے، جسے نہ تاریخ اور نہ ہی مسلم امہ معاف کر سکے گی۔ القدس اور فلسطین کے دعوے پر چاہے ہر کس چپ کیوں نہ رہے ترکی ہر گز اس معاملے میں پیچھے قدم نہیں ہٹائے گا۔