سعودی عرب پر قیاس کرتے ہوئے غالب امید یہی ہے کہ ہندوستان میں 18 مئی کویکم رمضان المبارک کی تاریخ ہوگی اور 17 کی شب میں تراویح کی نما ز شروع ہوجائے گی ۔
ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی عرب سمیت عرب ممالک اور مشروق سطی میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر نہیں آیاہے جس کے بعد وہاں جمعرات کو یکم رمضان المبارک کی تاریخ ہوگی ۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی رویت ہلال کمیٹی نے اطلاع دی ہے کہ رمضان کا چانددیکھنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نظر نہیں آیا جس کے بعد کہاگیا کہ جمعرات یعنی 17 مئی کو رمضان المبارک کا پہلا دن ہوگا ۔
سعودی عرب پر قیاس کرتے ہوئے غالب امید یہی ہے کہ ہندوستان میں 18 مئی کویکم رمضان المبارک کی تاریخ ہوگی اور 17 کی شب میں تراویح کی نما ز شروع ہوجائے گی ۔
اس دوران امارت شرعیہ پٹنہ ۔جامعہ مسجد دہلی ۔مرکزی جمعیة اہلحدیث سمیت متعدد اداروں کی رویت ہلال کمیٹی نے کل یعنی 16 مئی کو رمضان المبارک کا چانددیکھنے کی اپیل کی ہے ۔