آج علاقے میں ہماری آنکھوں کے سامنے خونریزی کرنے والوں اور اشک بہانے والوں کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ہم آج اس اجلاس میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یہ دکھا دینا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القدس کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔
استنبول(ایجنسیاں)
فلسطین میں جاری اسرائیلی دہشت گردی اور قتل عام کے خلاف ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استنبول میں آج اسلامی تعاونی تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیاجس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسرائیل غزہ میں ڈاکہ زنی ظلم و ستم ، وحشیانہ اقدامات اٹھاتے ہوئے ایک دہشت گرد ریاست ہونے کا ثبوت فراہم کررہا ہے جبکہ القدس کا تحفظ امن اور انسانیت کا تحفظ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج علاقے میں ہماری آنکھوں کے سامنے خونریزی کرنے والوں اور اشک بہانے والوں کو روکنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ہم آج اس اجلاس میں اپنے فلسطینی بھائیوں کو یہ دکھا دینا چاہتے ہیں کہ وہ تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ القدس کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ القدس کو ظالموں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپنا سفارت خانے کو القدفس منتقل کرتے ہوئے علاقے میں خونریزی کا بازار گرم کرنے والے ملک امریکہ کے ہاتھ بھی معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معصوم انسانوں کے خون کا حساب ایک دن لازمی طور پر عدالت کے سامنے دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ فلسطینوں کے ظلم و ستم کو جنرل اسمبلی کو آگاہ کرنے اور اس میں پیش کرتے ہوئے تمام عالم اسلام کی حمایت حاصل کرنے کی توقع ہے۔
اردگان نے مزید کہا کہ حالات سے پتہ چلتا ہے کہ اس مسئلے کی مذمت کرنا ، ناراضگی کا اظہار کرنا اور چیخنے چلانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ مسلمان جب تک خود اپنے حقوق حاصل نہیں کریں گے کوئی ان کو پلیٹ میں رکھ کر حقوق نہیں دے گا۔وقت آگیاہے کہ ہم سب متحدہوکر کوئی عملی قدم اٹھائیں اور ظالموں کو روکیں ۔