کرناٹک کا ناٹک ختم : ڈھائی دن کے وزیر اعلیٰ یدی یورپا نے استعفی سونپا.جے ڈی ایس کانگریس اتحاد کی اب بنے گی حکومت

نئی دہلی : یدی یورپا نے فلور ٹیسٹ سے قبل ہی جذباتی تقریر دینے کے بعد استعفی کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے بعد کانگریس خیمہ میں جشن کا ماحول ہے۔ غلام نبی آزاد کو تمام ارکان اسمبلی ہاتھ ملا کر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ کانگریس-جے ڈی ایس ارکان اسمبلی کے چہروں پر خوشی جھلک رہی ہے۔
استعفی سے قبل تقریر کے دوران یدی یورپا نے کہا، ’’کرناٹک کے کسان آنسو بہا رہے ہیں۔ تقریباً 3700 کسانوں نے خودکشی کی۔ جب تک زندہ رہوں گا کسانوں کے مفاد میں کام کرتا رہوں گا۔ میں کسانوں کو بچانا چاہتا ہوں۔ ہم نے موقع پر جاکر کسانوں کی مدد کی۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’پچھلی سرکار سے ناراض لوگوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔ غریب کسانوں کو بہتر زندگی چاہئے۔ میں عوامی خدمات کے لئے اپنی زندگی وقت کر دینا چاہتا ہوں۔‘‘
(بشکریہ قومی آواز)