سوشل میڈیا پر محمد بن سلمان کے وفات کی خبر وائرل ۔ایرانی میڈیا کے پاس یہ ہیں ثبوت

ریاض کے شاہی محل پر 21 اپریل کو ایک حملہ ہواتھا جس میں محمد بن سلمان پر دو راﺅنڈ فائرنگ ہوئی تھی جس کے بعد ان کی موت ہوگئی ہے ۔اخبار نے اس دعوی کی تائید میں لکھاہے کہ اس واقعہ کے بعد محمد سلمان عوامی مقامات پر سامنے نہیں آئے ہیں نہ ہی ان کی کوئی نئی تصویر ریلیز ہوئی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
سوشل میڈیا پر ان دنوں سعوی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے وفات کی خبر گردش کررہی ہے ۔ایران اور روس کے کئی میڈیا ہاوسز نے بھی اس خبر کو نشر کیاہے جس میں دعوی کیاگیاہے کہ محمد بن سلمان ایک مقابلے میں قتل کئے جاچکے ہیں ۔
ایران کے معروف اخبار خیان نے لکھاہے کہ ریاض کے شاہی محل پر 21 اپریل کو ایک حملہ ہواتھا جس میں محمد بن سلمان پر دو راﺅنڈ فائرنگ ہوئی تھی جس کے بعد ان کی موت ہوگئی ہے ۔اخبار نے اس دعوی کی تائید میں لکھاہے کہ اس واقعہ کے بعد محمد سلمان عوامی مقامات پر سامنے نہیں آئے ہیں نہ ہی ان کی کوئی نئی تصویر ریلیز ہوئی ہے ۔پریس ٹی وی نے بھی اس بارے میں لکھاہے کہ 21 اپریل کے واقعہ کے بعد محمد بن سلمان کی کوئی بھی نئی تصویر یا ویڈیو ریلیز نہیں ہوئی ہے ۔امریکہ کے نئی سکریٹری نے جب گذشتہ دنوں سعودی عرب کا دورہ کیاتھااس موقع پر بھی محمد بن سلمان کیمرہ کے سامنے نہیں دکھے ۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے بھی لکھاہے کہ محمد بن سلمان مسلسل میڈیا کے سامنے آتے ہیں لیکن گذشتہ 27 دنوںسے ایک مرتبہ بھی وہ سامنے نہیں آئے ہیں جس سے پتہ چلتاہے کہ وہ مارے جاچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان کے وفات کی یہ خبر فرضی اور افوا ہ ہے ۔سعودی اور عالمی میڈیا میں اس کا کوئی تذکرہ نہیں ہے ۔بعض اخبارات نے ایرانی میڈیا کے اس خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے سفید جھوٹ قراردیاہے ۔ٹوئٹر پر اس خبر کے جواب میں لوگوں نے کئی ایسی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے جس میں محمد بن سلمان 21 اپریل کے بعد متعدد تقریب میں دیکھے گئے ہیں ۔

SHARE