ریاض(ملت ٹائمز)
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطینی صدر محمود عباس سے فون پر بات چیت کرکے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ سعودی عرب نہتے فلسطینیوں کے ساتھ ہے اور اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے ۔
ملت ٹائمز کو یہ اطلاع نئی دہلی میں واقع سعودی عرب کے سفارت خانہ نے ایک میل بھیج کردیا ہے ۔سفارت خانہ سے جاری پریس ریلیز میں مزید کہاگیاہے کہ شاہ سلمان نے فون پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔