عراق میں مشترکہ حکومت بنانے کیلئے سیاسی پارٹیوں کی کوششیں تیز ،پارلیمانی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو نہیں ملی اکثریت

آئندہ حکومت مضبوط ہو ، خدمات اور روزگار کے مواقع مہیّا کرے، معیشت کی سطح کو بہتر بنائے اور بدعنوانی کے خلاف برسر جنگ ہو۔ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے نقطہ ہائے نظر میں مطابقت دیکھی گئی۔

بغداد(ایجنسیاں)
عراق میں الصدری گروپ کے سربراہ مقتدی الصدر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی سے ملاقات کی۔ یہ بات الصدر کے مقرّب با خبر ذائع نے ہفتے کے روز بتائی۔یہ ملاقات عراق میں قانون ساز انتخابات کے حتمی نتائج کے اعلان کے ایک روز بعد ہوئی۔
اس سے قبل ہفتے کو وزیر اعظم العبادی کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ الصدر کے ساتھ ملاقات کا مقصد حکومت کی تشکیل کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔ مزید یہ کہ آئندہ حکومت مضبوط ہو ، خدمات اور روزگار کے مواقع مہیّا کرے، معیشت کی سطح کو بہتر بنائے اور بدعنوانی کے خلاف برسر جنگ ہو۔ بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں شخصیات کے نقطہ ہائے نظر میں مطابقت دیکھی گئی۔
دوسری جانب مقتدی الصدر نے العبادی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں “النصر” گروپ کی کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔الصدر نے باور کرایا کہ “ہمارا ہاتھ ا±ن تمام لوگوں کی جانب بڑھا ہوا ہے جو وطن کی تعمیر کر رہے ہیں”۔ انہوں نے ایسی حکومت کی جلد تشکیل کی اہمیت پر زور دیا جو عراقی عوام کی امنگوں پر پوری اترے۔
ادھر حیدر العبادی نے تمام سیاسی گروپوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نتائج کو قبول کریں اور کسی بھی قسم کے اعتراض کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کریں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارلیمنٹ میں جلد از جلد اپنے کردار اور ذمے داریوں کی انجام دہی کا آغاز کریں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل مقتدی الصدر نے الحکمہ گروپ کے سربراہ عمار الحکیم کا استقبال کیا تھا تا کہ آئندہ اتحادوں کے حوالے سے مشترکہ ویڑن کو ممکن بنایا جا سکے۔ الحکمہ گروپ نے پارلیمنٹ کی 20 کے قریب نشستیں جیتی
واضح رہے کہ مقتدی الصدر کے “سائرون” گروپ نے پارلیمنٹ کے 54 نشستیں حاصل کر لی ہیں۔ النصر گروپ 42 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس طرح مذکورہ گروپ الحکمہ گروپ کے ساتھ اتحاد کے ذریعے سب سے بڑا بلاک تشکیل دے کر آئندہ حکومت تشکیل دینے کے اہل ہو جائیں گے۔اس سے قبل عراقی الیکشن کمیشن نے 12 مئی کو ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج میں الصدر گروپ کے سرفہرست ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے سربراہ مقتدی الصدر ہیں۔

SHARE