اسرائیلی فوج کا کریک ڈاﺅن ،ایک درجن روزہ دار گرفتار

رام اللہ :فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں مزید گیارہ فلسطینی روزہ داروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
رپوٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیاگیاہے۔ادھر بیت المقدس میں عیسیویہ کے مقام پر تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے نوجوانوں کو کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

SHARE