انقرہ(ایجنسیاں)
ترکی محکمہ مذہبی امور نے “قرآنِ کریم میرا ہدیہ ” منصوبے کے دائرہ کار میں تامل زبان میں ترجمہ شدہ 5 ہزار قرآنِ کریم کے نسخوں کو سری لنکن مسلمانوں میں تقسیم کیا ہے۔
ٹی آر ٹی کی رپوٹ کے مطابق مذہبی امور نے کنیا، کینڈی ترین قومالی اور باتی کالان علاقوں کے معینہ تعلیم اداروں اور مساجد میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے قرآن ِ کریم کے نسخے دیے۔ادارے کے سری لنکا کے ذمہ داری میکائیل چولاک نے اپنے اعلان میں کہا ہے “یہاں کے مسلمان ترک شہریوں سے بڑی گرمجوشی سے پیش آتے ہیں، ان کو ترکی اور ترک قوم سے محبت ہے۔ ہماری یہاں پر آمد پر انہوں نے دلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ”
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے دائرہ کار میں آئندہ کے ایام میں علاقے کی دیگر مقامی زبانوں میں بھی تفسیرِ قرآن تیار کراتے ہوئے ان کی اشاعت کی جائیگی ، انہوں نے اس نیک کام میں تعاون کرنے والے تمام تر محیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔