ترک صدر طلبہ کی دعوت پر پہونچے ہاسٹل میں سحری کھانے ،سوشل میڈیا کی لائیو نشریات میں بنا ایک نیاریکاڈ

فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک ساتھ ہی پیش کی جانے والی طلبا کی یہ لائیو نشریات کو 2.1 ملین افراد نے بیک وقت دیکھا جوکہ سوشل میڈیا میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔اور صدر اردگان کی طلبا کے ساتھ سحری 2018 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نشریات بن گئی ہیں۔
انقرہ(ایجنسیاں)
ترکی کے صدر اور عالم اسلام کے مقبول ترین رہنما رجب طیب اردگان کی ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں آپ طلبہ کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔ٹی آر ٹی کی رپوٹ کے مطابق ترکی میں طلبہ کے ایک گروپ نے سوشل میڈیا کے ذریعے صدراردگان کو دارالحکومت انقرہ میں حسین غازی ہوسٹل میں اکھٹے سحری کرنے کی دعوت دی تھی جسے صدر ایردوان نے قبول کرلیااور بروقت پہونچ بھی گئے جس کے بعد نوجوانوں کے ساتھ صدر اردگان کی سحری کھانے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے اور بیک لائیو دیکھے جانے کے معاملے میں ایک انوکھار یکاڈ بن گیاہے ۔

https://twitter.com/TrendTalkLive/status/1002555506131599366

ایک طالبِ علم نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ میں لکھا کہ ” جناب صدر صاحب ایک رات آپ ہمارے حسین غازی ہوسٹل میں ہمارے مہمان بنیں اور ہم اکھٹے ہی سحری کریں ” جس پر صدر ایردوان نے جواب دیتے ہوئے لکھا” اگر آپ کی چائے تیار ہے تو میں آرہا ہوں ” اور پھر انہوں نے ہاسٹل کا رخ کیا ۔ہاسٹل کے مطبخ میں جب طلبا نے صدر اردگان کو دیکھا تو انہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمارٹ فونز سے اسے لائیو کردیا ۔اس موقع پر طلبہ نے اپنے صدر کا بھر پور استقبال کرتے ہوئے ان کے ساتھ خیالات کا بھی تبادلہ کیا ۔ متعدد طلبہ نے سیلفیاں لیکر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر بھی شیئر کیاہے ۔
فیس بک اور ٹوئٹر پر ایک ساتھ ہی پیش کی جانے والی طلبا کی یہ لائیو نشریات کو 2.1 ملین افراد نے بیک وقت دیکھا جوکہ سوشل میڈیا میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔اور صدر اردگان کی طلبا کے ساتھ سحری 2018 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی نشریات بن گئی ہیں۔

SHARE