آسڑیا کا مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ اسلام دشمنی کے مترادف : ترک وزیر اعظم

انقرہ:ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے آسڑیا کے سات مساجد کو بند کرنے کے فیصلے کے خلاف شدید رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ”یہ حرکت اسلام دشمنی“کی عکاسی کرتا ہے۔ترکی کے ٹیلی ویژن چینل پر سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے آسڑیا کے غیر اخلاقی اس فیصلے کے خلاف اپنے رد عمل کا مظاہرہ کیا۔جناب یلدرم نے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی قوانین ، یورپی یونین کی اقدار اور اقلیتی حقوق کے منافی ہے۔
وزیر اعظم نے ترک سیکورٹی فورسسز کی شمالی عراق میں بری کاروائی کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی۔انہوں نے بتایا کہ شمالی عراق کی سرحدوں سے 30 کلو میٹر اندر تک 300 مربع کلو میٹر کے رقبے میں مسلح افواج کی تعیناتی کی گئی ہے۔ جہاں کہیں سے بھی ہمیں دہشت گردی کا خطرہ ہوا ہم اس کے برخلاف ضرور کاروائی کریں گے۔
دارالحکومت انقرہ میں ایک افطار پروگرام میں شرکت کرنے والے ترک وزیر اعظم نے بتایا کہ سامراجی قوتیں خطے میں منصوبہ بندیاں کر رہی ہیں۔ ان کا مقصد خطے کی ضمانت ترکی کو کمزور بنانا اور یہاں پر افراتفری کا ماحول قائم کرنا ہے۔ یہ لوگ خطے کے وسائل پر قبضہ جمانے کے درپے ہیں۔

SHARE