ریاض:یمن کے حوثی شدت پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کا واقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں کم سے کم تین شہری جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے دن دو بج کر پچپن منٹ پر جازان شہر پرگولہ باری جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز فورا موقع پر پہنچی جہاں گولہ باری سے تین شہری شہید اور اور متعدد گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اتحادی فوج کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کی طرف سے گولہ باری بند ہوگئی۔