ہندوستان میں اب تک عید کے چاند کی کوئی اطلاع نہیں۔ دس بجے تک کیا جائے گا حتمی اعلان


نئی دہلی (ملت ٹائمز ) ہندوستان پاکستان اور بنگلہ دیش میں اب تک عید کے چاند کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ آج 29 رمضان کو ملک بھر میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا لیکن کہیں سے بھی رویت ہلال کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔ ملت ٹائمز کے مطابق امارت شرعیہ بہار نے اطلاع دی ہے کہ پٹنہ کا مطلع صاف ہونے کے باوجود چاند نظر نہیں آسکا ہے دیگر جگہوں سے تصدیق کا سلسلہ جاری ہے حتمی اعلان رات کے دس بجے کیا جائے گا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *