واشنگٹن ،27؍اپریل
ملت ٹائمز؍ایجنسی
امریکی ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے کہا ہے ان کی نصف کابینہ خواتین پرمشتمل ہو گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹاؤن ہال میں مباحثے کے دوران ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا میں ایک ایسی کابینہ کے حق میں ہوں جو امریکہ کا چہرہ ہو اور پچاس فیصد امریکی آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا خواہ نائب صدر ہو ،کابینہ کے ارکان یا وائٹ ہاؤس کاا سٹاف میر ی ترجیح خواتین ہوں گی۔