دہشت گردانہ سازش رچنے کے الزام میں ایک ایرانی سفارت کا رجرمنی سے گرفتار

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی حزبِ اختلاف کی کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے حملے کی سازش کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس کی اطلاع پر جرمنی میں ایک ایرانی سفارت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے
تہران(ایجنسیاں
بیلجیئم کے فیڈرل پراسیکیوٹر نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی حزبِ اختلاف کی کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے حملے کی سازش کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس کی اطلاع پر جرمنی میں ایک ایرانی سفارت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔بیلجیئم کی اسٹیٹ سکیورٹی ایجنسی نے پیرس میں قومی کونسل برائے مزاحمتِ ایران کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر ہفتے کے روز دہشت گردی کے اس حملے کی سازش کا سراغ لگایا تھا۔
بیلجیئن سکیورٹی حکام نے ملک کےشمالی علاقے آنٹورپ سے ایک مشتبہ ایرانی نڑاد بیلجیئن جوڑے کو گرفتار کر لیا ہے۔اس ایرانی مرد انیس ایس (1980ئ ) اور نسیمہ این ( 1984ئ ) پر ہفتے کے روز قومی کونسل برائے مزاحمت ِ ایران کی سالانہ کانفرنس کے دوران انتہا پسند بم حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا ش±بہ ہے۔
پراسیکیوٹرز نے اس جوڑے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ ایرانی نڑاد ہیں او ر ان کے قبضے سے پانچ سو گرام ( قریباً ایک پاو¿نڈ) وزنی انتہائی دھماکا خیز مواد ٹی اے ٹی پی اور ایک ڈیٹونیٹر ڈیوائس برآمد ہوئی تھی۔ایک اطلاع کے مطابق انھیں پولیس کے ایک ایلیٹ اسکواڈ نے برسلز کے ایک اقامتی علاقے میں کہیں جاتے ہوئے روکا تھا اور دھماکا خیز مواد برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا تھا۔بیلجیئن پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ اس جوڑے کے ایک مبینہ ساتھی کو فرانس میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہاں دو کو پولیس نے ابتدائی پوچھ تاچھ کے بعد رہا کردیا ہے۔بیان کے مطابق آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفارت خانے میں تعینات ایک سفارت کار کو جرمنی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ سفارت کار مذکورہ ایرانی جوڑے سے رابطے میں رہا تھا۔

SHARE