اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک فلسطینی شہید ،فوجی ترجمان کا حماس پر الزام

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے زخمی ہونے والے دو افرادکو حراست میں لے لیا ہے۔

رام اللہ (ایجنسیاںملت ٹائمز)
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے زخمی ہونے والے دو افرادکو حراست میں لے لیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب کھڑے چار فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور تین خمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں ایک 16 سالہ لڑا بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے رفح میں یوسف النجار اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے الزام عاید کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر دراندازی اور تشدد کے واقعات میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) ملوث ہے۔

SHARE