فیفا ورلڈ کپ: بارہ سالوں بعد انگلینڈ پہونچا کوراٹر فائنل میں

انگلینڈ(ایجنسیاں)
فٹ بال کے عالمی کپ مقابلوں میں انگلینڈ بارہ سال بعد کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انگلینڈ نے گزشتہ شب کولمبیا کو چار کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے دی۔ اس میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آو¿ٹ کی بنیاد پر ہوا۔ اس سے قبل کھیلے گئے ایک اور پری کوراٹر فائنل میچ میں سویڈن نے سوئٹزرلینڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ اب ہفتے کے روز سویڈن اور انگلینڈ کے مابین کوارٹر فائنل ہو گا جبکہ میزبان ملک روس کروشیا کے خلاف کھیلے گا۔

SHARE